راولپنڈی :خاتون سے زیادتی ، نومولود بچی کے اغوا کے مقدمہ میں پیشرفت، ملزمہ گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں خاتون سے زیادتی اور نومولود بچی کے اغوا کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے ، پیر ودھائی پولیس نے نامزد ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے ، متاثرہ خاتون مسواک فروخت کر کے گزر بسر کر رہی تھی۔

مقدمہ کے متن کے مطابق زیر حراست ملزمہ اور ہوٹل منیجر نے مختلف لوگوں سے متاثرہ خاتون سے زیادتی کروائی،متاثرہ خاتون متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ ہوگئی ، حاملہ ہونے اور نومولود بچی کی پیدائش کے بعد نومولود کو اغواء کر لیا گیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 یوم قبل درج کیا گیا،پیرودھائی پولیس نے قبل ازیں ہوٹل منیجر کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی