مراکش میں مشترکہ مشقیں، 2 امریکی فوجی لاپتہ

May 04, 2026 | 08:47:AM
مراکش میں مشترکہ مشقیں، 2 امریکی فوجی لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مراکش میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں ’افریقن لائن 2026‘ کے دوران دو امریکی فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

 امریکی فوج کے مطابق لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے لیے مراکش اور دیگر اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ (افری کوم)  نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز مراکش کے جنوب مغرب میں واقع ’کیپ ڈرا ٹریننگ ایریا‘ میں پیش آیا، جو بحرِ اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع ہے۔

دونوں فوجی اہلکار ’افریقن لائن‘ نامی سالانہ فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ، مراکش اور مشقوں میں شریک دیگر اتحادی ممالک نے مشترکہ طور پر لاپتہ فوجیوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کاجنگی جنون، امریکا سے جدید جنگی طیارے خریدے گا

 امریکی فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اہلکاروں تلاش کا عمل جاری ہے۔

 واضح رہے کہ ’افریقن لائن‘ براعظم افریقہ میں امریکہ کی سب سے بڑی سالانہ مشترکہ عسکری مشق ہے، جو 2004 سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہے۔

ان مشقوں میں عام طور پر امریکہ اور اس کے اہم افریقی اتحادیوں کے اعلیٰ فوجی حکام شرکت کرتے ہیں۔

 رواں سال یہ مشقیں اپریل میں شروع ہوئیں اور مراکش سمیت چار ممالک (تیونس، گھانا اور سینیگال) میں جاری ہیں، جو مئی میں ختم ہوجائیں گی۔

امریکی فوج کی جانب سے لاپتہ اہلکاروں کی شناخت اور واقعے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔