چیئرمین پی سی بی کا لاہوریوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

May 04, 2026 | 00:36:AM
چیئرمین پی سی بی کا لاہوریوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی نے فائنل میچ کے بعد لاہور کے شائقین کرکٹ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میں شائقین نے شاندار نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ دیکھنے والوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئے ہیں، شائقین نے دونوں ٹیموں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا اور کھیل کو دل کھول کر انجوائے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے شہریوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور ہر بڑے ایونٹ کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع