وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ملائیشیا ملتوی کر دیا

May 04, 2025 | 18:06:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ملائیشیا ملتوی کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے ملائیشیا کے 2 روزہ دورے کو ملتوی کر دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد نے بھی ہمراہ ہونا تھا،آج وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران وزیراعظم نے آئندہ ہفتے ملائیشیا کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے معذرت کی ہے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملائشیائی ہم منصب کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیر اعظم نے ملائیشیائی ہم منصب کو رواں برس ہی ملائیشیا کا دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے