حسن علی کا ٹارگٹ کیا؟ باؤلر نے بتا دیا

May 04, 2025 | 12:56:PM
حسن علی کا ٹارگٹ کیا؟ باؤلر نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا بڑی حریف ٹیمیں ہونا اچھی چیز ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کم بیک میرا ہدف ہے۔

 بڑے شہروں کی دو بڑی ٹیمیں سخت حریف ٹیمیں ہوں گی تو فینز کی دلچسپی بڑے گی اور فینز آئیں گے ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے، جیت اسی کی ہوتی ہے جو اچھا کھیلتا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ میرا ٹارگٹ یہی تھا کہ ری ہیب سے واپسی کے بعد پرفارم کرنا ہے تاکہ سلیکٹرز کی نظر مجھ پر پڑے۔

 پی ایس ایل سے پہلے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:صائم ایوب کو فوراً پی ایس ایل کھلانا غلطی قرار

 میرا ایک ہدف ہے کہ میں نے پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا ہے ۔

مجھے پاکستان کے لیے مسلسل کھیلنا ہے کیونکہ میرا جب بھی کم بیک ہوا ایک میچ یا ایک سیریز کے لیے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فٹنس اور اسکلز پر چھ سات ماہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سخت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کراچی کنگز کی ٹیم کپ جیتے گی۔