صائم ایوب کو فوراً پی ایس ایل کھلانا غلطی قرار

May 04, 2025 | 12:39:PM
صائم ایوب کو فوراً پی ایس ایل کھلانا غلطی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کے بالنگ کوچ نے اوپنر صائم ایوب کی ناکامیوں پر کب کشائی کردی۔

 پشاور زلمی کے بالنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو انجری کے بعد براہ راست پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلانا پڑی غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ انجری سے واپس لوٹتے ہیں تو صرف نیٹ سیشنز ہی کافی نہیں ہوتے، فارم اور ردھم کو چیک کرنے کیلئے میچ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل صائم ایوب کو کچھ کلب میچز کھیلنا چاہیے تھے یا ہم ان کیلئے پریکٹس کا اہتمام کرتے تاکہ وہ اپنا کویا ہوا ردھم حاصل کرسکیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:پولینڈ کے سائیکلسٹ کو کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل چلانے کی اجازت مل گئی

دورئہ جنوبی افریقہ میں انجرڈ ہونے والے صائم نے پی ایس ایل میں واپسی پر اپنے پہلے میچ میں ففٹی بنائی مگر اس کے بعد سے بیٹ خاموش ہے.

پی ایس ایل میچ میں اسلام آباد کے خلاف بھی وہ صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔