لاہور : پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار،2 ساتھی فرار

May 04, 2024 | 10:16:AM
بیگم کوٹ  میں   مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو  اسلحہ سمیت گرفتار کر  جبکہ 2ملزم فرار ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور کے علاقے بیگم کوٹ  میں   مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو  گرفتار  جبکہ 2ملزم فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ  میں سہراب فیکٹری کے قریب یہ وقعہ پیش آیا جہاں ڈولفن ٹیم نے بیگم کوٹ میں 3مسلح ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر  موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم 16 پر فائرنگ کر دی۔

 ڈولفن ٹیم نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ  2 ڈاکو  تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ہونے والے ملزم سے پسٹل، گولیاں و میگزین، موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب
گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق فیروز والا سے ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔