بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں آج کی مصروفیات سامنے آگئیں

May 04, 2023 | 18:51:PM
بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں آج کی مصروفیات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا پہنچے ہیں، وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو اور روسی وزیرخارجہ کی ملاقات آج شام ساڑھے 6 بجے ہوگی جب کہ بلاول بھٹو  اور بھارتی ہم منصب شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے عشائیے میں ملیں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ رات 9بجےدیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو  شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے رات 9 بجے ملیں گے جبکہ انکی ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رات ساڑھے 9 بجے ملاقات ہوگی ۔