نادیہ خان کی ڈرامہ سیریل " یونہی" کے کرداروں پر تنقید

May 04, 2023 | 18:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی سینئر اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل  "یونہی" کے کرداروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

تفسیلات کے مطابق 24 نیوز کے خصوصی پروگرام میں نادیہ خان نے ڈرامہ" یونہی" سے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ" انہیں نہیں معلوم کہ یہ ڈرامہ کیسے چل رہاہے اس ڈرامے کو  چلانے والے بھی کیا اس کو نہیں دیکھ رہے کہ ان کے چینل پر کیا چل رہا ؟"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں مان ہی نہیں سکتی کہ اس ڈرامے کی سکرپٹ سلطان اپا نے پڑھی ہوگی ، اگر دیکھا ہوتا تو اس ڈرامے میں اتنی غلطیاں نہ ہوتی ، ڈرامے میں کوئی ایک بھی اداکار اچھا کام نہیں کر رہا جو اچھا کام کرنے والے بھی ہے وہ بھی اچھا کام نہیں کر رہے ، اس ڈرامے کو ختم کر دینا چاہیئے".