ضلع کرم: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 7 اساتذہ سمیت 8 افراد قتل

May 04, 2023 | 16:58:PM
ضلع کرم: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 7 اساتذہ سمیت 8 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ضلع کرم میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سکول میں 7 اساتذہ سمیت 8 افراد کو قتل کر دیا۔ ضلع بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

ضلع کرم میں سکول میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم میں شلوزان روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ سے محمد شریف نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد تری منگل ہائی سکول میں مسلح افراد نے گھس کر سات سکول ٹیچرز کو قتل کردیا۔ قتل ہونے والے اساتذہ تری منگل ہائی سکول میں امتحانی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

واقع کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ  ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سیکورٹی خدشات کے باعث بند کر دئیے گئے۔ کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔