شوہر کی قبر پر سالگرہ۔خاتون  نے ایسا منظر دیکھا کہ دنگ رہ گئی

May 04, 2022 | 11:18:AM
مردہ شوہر کی قبر پر سالگرہ۔خاتون  نے ایسا منظر دیکھا کہ دنگ رہ گئی
کیپشن: قبر پر مٹی پڑی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک بزرگ خاتون اپنے مردہ شوہر کی قبر پر سالگرہ منانے پہنچی لیکن اس کی قبر پر مٹی کا پہاڑ بنادیا گیا تھا جسے دیکھ کر خاتون دنگ رہ گئی اور غم سے نڈھال ہوکر رونے لگی۔

غیر ملکی  میڈیاکے مطابق مانچسٹر کے 88 سالہ شہری رائے تھامپسن کی ایک سال قبل موت ہوئی تھی، گزشتہ جمعرات کو اس کی بیوی اپنے شوہر کے ساتھ سالگرہ منانے کیلئے قبر پر پہنچی تو وہاں مٹی کا پہاڑ بنا ہوا تھا۔ بزرگ خاتون کے مطابق اس کے شوہر کی قبر پر 5 فٹ کے قریب مٹی پڑی ہوئی تھی۔ پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ قبرستان میں کھدائی کا کام ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیںافسوسناک خبر۔ 18سالہ نرس اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بیوہ  خاتون کے 55 سالہ بیٹے انتھونی نے میڈیا سے  گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ یہ مردہ شخص کیلئے بے حسی کا مظاہرہ اور  اس کے خاندان کیلئے انتہائی دکھ کی بات ہے،والدہ کو اتنا غم ہوا ہے کہ بتانا بھی مشکل ہے۔

دوسری جانب قبرستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک عام سی بات ہے۔ قبرستان میں جب بھی کھدائی کی جاتی ہے تو اس کے ساتھ والی قبر پر مٹی ڈالی جاتی ہے۔