گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت پوری ہو گئی

May 04, 2022 | 09:56:AM
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت پوری۔ آج عہدہ چھوڑ دیں گے
کیپشن: گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت پوری ہو گئی،حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک  کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لئے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

 وزیر خزانہ نے رضا باقر کے بارے لکھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہے اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔