آج کا اجلاس بہت اہم تھا لیکن ہمیں بولنے نہیں دیا گیا:فاروق ستار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا آیت علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے ،اس حوالے سے آج کا اجلاس بہت اہم تھا۔
انھوں نے کہا کہ میرا مائیک تین منٹ بعد بند کر دیا گیا،مجھے اظہار خیال کا موقع نہیں دیا گیا،اس رویہ پر پوری پارٹی کو صدمہ ہوا ہے، ہم نے واک آؤٹ کیا ہے، خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور افغانستان کے ساتھ بھی جنگ جاری ہے۔
پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے کہا کے فاروق ستار میری جگہ بات کریں گے، خالد مقبول صدیقی کو کسی کا فون ضرور آیا تھا ہم نے واضح بتایا کے ہمارے ساتھ یہ سلوک ہو گا تو پھر ہمارے پاس اور کیا آپشن ہو گا،جو رویہ سندھ میں ہو رہا ہے وہ رویہ یہاں بھی ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام