خون سفید !بیٹی نے باپ کو موت کے گات اتاڑ دیا

Mar 04, 2024 | 18:07:PM
خون سفید !بیٹی نے باپ کو موت کے گات اتاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران)اٹک میں نوجوان لڑکی نے باپ کو موت  کی ابدی نیند سلا دیا، پولیس نے گرفتاری کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل حضرو میں بیٹی نے اپنے حقیقی باپ کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا،مجرمہ نے انتہائی چالاکی سے قتل کی واردات پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی ، پولیس افسران نے تمام بیانات کو مشکوک جانتے ہوئےجب اپنے روایتی انداز میں تفتیش کا آغاز کیا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔ 

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ  ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، مقتول عیسی خان کی بہن نے انکشاف کیا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے چھوٹی بھتیجی اور مقتول کی سگی بیٹی تنزیلہ نے اپنے ہی والد کو پسٹل کے فائر سے قتل کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا