سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

Mar 04, 2024 | 17:44:PM
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، الیکشن کمیشن کا تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بروقت ترجیحی فہرستیں جمع نہیں کروائی گئیں اس لیے سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں  کی حقدار نہیں ۔

دوسی جانب ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آ گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ معزز ممبران کے ساتھ اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہ یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ نہیں کی جاسکتیں ، یہ مخصوص نشستیں آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم تک خالی رکھنی چاہئیں ,الیکشن کمیشن نے 1-4 کے تناسب سے فیصلہ جاری کیا.