یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

Mar 04, 2024 | 16:28:PM
یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر کیلئے کاغذات نامزدگی منظور
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے۔

جانچ پڑتال کے عمل میں ممبران قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، سید نوید قمر، طارق فضل چوہدری اور عقیل انجم بھی ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ہم سمجھتے تھے کہ الیکشن کے بعد استحکام آئے گا لیکن ہم غلط تھے، آفتاب شیرپاؤ

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ تھا اور ان کے کاغذات نامزدگی ان کے وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے تھے۔ گیلانی ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔