امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Mar 04, 2024 | 12:43:PM
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ 

اجلاس میں مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور بڑے شہروں کی قیادت شرکت کرے گی، امیر جماعت اسلامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سنی اتحاد کونسل کی پارلیمان سےمتعلق حکمت عملی تیار

اجلاس کے ایجنڈے میں عام انتخابات میں دھاندلی کا جائزہ لیا جائے گا اور دھاندلی کیخلاف تحریک کے اگلے مراحل پرغور ہوگا۔

اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔