پی ایس ایل ویمن لیگ: خواتین کے نمائشی میچ میں غیرملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی

Mar 04, 2023 | 14:57:PM
پی ایس ایل ویمن لیگ: خواتین کے نمائشی میچ میں غیرملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی
کیپشن: خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے
سورس: پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیرملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔

خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میچز کیلئے انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلا دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیمی بیماؤنٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقا کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پی سی بی سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کی جہاں آرا عالم ، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شریک ہوں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے دوران خواتین کے نمائشی میچز میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔