پرائیویٹ سکولوں میں اضافی رقم کی وصولی پر پابندی عائد

Mar 04, 2023 | 13:12:PM
کسی بھی پرائیویٹ سکول میں سالانہ فیس 1ماہ کی ٹیوشن فیس سےزائد وصول کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کسی بھی پرائیویٹ سکول میں سالانہ فیس ایک ماہ کی ٹیوشن فیس سےزائد وصول کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

سالانہ فیس ایک ماہ کی ٹیوشن فیس سے زائد وصول نہیں کی جائے گی۔ سال میں صرف ایک بار سالانہ فیس وصول کی جاسکے گی۔

بچوں سے سالانہ فیس کے علاوہ کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ پیپرفیس، الیکٹرسٹی چارجز، جنریٹر ودیگر واجبات وصول نہیں کئے جائینگے

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کے انتخابات:47 ارب کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے 

رپورٹس کے مطابق کسی بھی پرائیویٹ سکول میں سالانہ فیس ایک ماہ کی ٹیوشن فیس سےزائد وصول کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ احکامات کیخلاف ورزی پر 80 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور شکایات کی صورت میں والدین ایجوکیشن اتھارٹی میں درخواست جمع کرواسکیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی  کے مطابق شکایت کی صورت میں انکوائری کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔