پنجاب اسمبلی کے انتخابات:47 ارب کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے 

Mar 04, 2023 | 12:55:PM
صدرمملکت نے پنجاب میں انتخابات کرانے کی 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جس کے بعد عوامی نمائندوں کے چناؤ کی صورت میں47ارب برداشت کرناہونگے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) صدرمملکت نے پنجاب میں انتخابات کرانے کی 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جس کے بعد عوامی نمائندوں کے چناؤ کی صورت میں47ارب برداشت کرناہونگے۔ 

پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اخراجات کیلئے وفاقی حکومت کومراسلہ لکھےگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے اخراجات کیلئے47ارب روپےدرکارہوں گے۔ عوامی نمائندوں کے چناؤ کی صورت میں47ارب برداشت کرناہونگے۔

صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کیلئے کم از کم 120 سے 200 پولنگ سٹیشنز  بنائیں جائیں گے۔ ایک صوبائی حلقہ کے الیکشن کیلئےایک ہزار سے 1200 تک پولنگ عملہ درکار ہوگا۔ پولنگ عملے میں ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، پریذائیڈنگ افسر،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر، پولنگ آفیسر اور نائب قاصد بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41 فیصد سے بھی بڑھ گئی 

رپورٹس کے مطابق انتخابات کیلئےمجموعی طور پر 63 ہزار 800 پولنگ سٹیشنز  بنائیں جائیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی تمام 297 نشستوں کیلئے3 لاکھ سےزائد انتخابی عملہ درکارہوگا۔انتخابی سامان کی ترسیل و ٹرانسپورٹیشن کیلئے70ہزارسےزائد گاڑیوں کی ضرورت ہوگی جبکہ  پولنگ سٹیشنز کےباہرسکیورٹی کیلئےبھی 4 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔