دلہن بنی اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

Mar 04, 2023 | 11:11:AM
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی ولیمہ تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی ولیمہ تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

جمعہ کو  اشنا شاہ کا ولیمہ اسلام آباد میں ہوا۔ ولیمے کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن بنی اشنا شاہ کو گالف کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اشنا شاہ کے شوہر حمزہ امین پروفیشنل گالفر ہیں جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔