شیخوپورہ: دیہاتیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

Mar 04, 2023 | 10:17:AM
شیخوپورہ: دیہاتیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے جوار چب کے قریب دیہاتیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد مروت نے بتایا کہ ڈاکو سڑک پر دیہاتیوں کو روک کرلوٹ رہے تھے کہ دیہاتیوں نے ملزمان کا گھیراؤ کرلیا جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے تینوں ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

زاہد مروت نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔