فیلڈ مارشل پوری دنیا کے امن کیلئے زبردست کردار ادا کررہے ہیں، فیصل واوڈا

Jun 04, 2026 | 17:51:PM
فیلڈ مارشل پوری دنیا کے امن کیلئے زبردست کردار ادا کررہے ہیں، فیصل واوڈا
کیپشن: سینیٹر فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الحمداللہ! فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو جنگ میں بدترین شکست دی، وہ بین الاقوامی طور پر پوری دنیا کے امن کیلئے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے نا صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، دنیا کے تجزیے اور دعوے کچھ بھی ہوں، سب غلط ثابت ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ان شااللّٰہ اکیلے فیلڈ مارشل پاکستان کے دارالحکومت میں تاریخ رقم کریں گے، امید ہے کہ کچھ دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں بڑے عالمی رہنماؤں کے ساتھ دنیا کے امن کی تاریخ رقم ہوگی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان اور فیلڈ مارشل ورلڈ آرڈر میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کیس! سپریم کورٹ نےفیصلہ سنادیا