محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی۔
محرم کے جلوسوں کو چار درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،محرم کے جلوس کے راستے میں مورچے بنانے کی اجازت نہ ہوگی، جلوس کے راستے میں چھتوں پر اکٹھا ہونا بھی منع ہوگا۔
پولیس محرم کے جلوس کی انتظامیہ سے بانڈ لے گی اورہر جلوس کا الگ سیکورٹی پلان تیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے ایک کھرب 72 ارب 77 کروڑ روپے کا منصوبہ
پولیس کے ساتھ جلوس انتظامیہ کے رضاکار بھی شامل کئے جائیں گے،جلوس کے آغاز سے ٹیل تک کسی بھی مشکوک فرد کو جلوس میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔