کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا عمل ہے: مشعال ملک

Jun 04, 2026 | 12:14:PM
کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا عمل ہے: مشعال ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔

 دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کا دن منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار بچوں کی تکالیف کے متعلق آگاہی بڑھانا ہے، تین سال میں فلسطین میں 21 ہزار سے زائد بچے اسرائیلی تشدد سے شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں ایک ہزار سے زائد شیر خوار بچے شامل ہیں، جبکہ 44 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، زخمی فلسطینی بچوں میں 21 ہزار تاحیات معذور کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:تیز اندھی اورطوفان،حادثات میں بچی جاں بحق،8 افراد زخمی

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی بربریت کا سیکڑوں بچے نشانہ بن چکے، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم، ہزاروں زخمی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

 دنیا کی بڑی طاقتوں نے اسرائیلی و بھارتی بدمعاشی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی ظالم کی مدد کے مترادف ہے، کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

 پیلٹ گنز سے بچوں کی بینائی نہیں چھینی گئی بلکہ ان کا خواب اور مستقبل بھی تاریک ہوگیا۔