اسرائیل نےفلسطینی خاتون فٹبالر کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل نے فلسطینی فٹبال ٹیم کی خاتون کھلاڑی کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مطابق 20 سالہ رند حلوانی کو منگل کی شام گرفتار کیا گیا تھا۔
پی ایف اے کا بیان میں کہنا ہے کہ خاتون فٹبالر کی گرفتاری فلسطینی کھلاڑیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے عمل کا حصہ ہے جو بغیر کسی جوابدہی کے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ : کون سی چیز مداحوں کو جیل پہنچا سکتی ؟
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو مقبوضہ مغربی کنارے سے 4 دیگر نوجوان فلسطینی خواتین کو بھی گرفتار کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 خواتین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا شبہ ہے۔
فلسطینی علاقوں میں قیدیوں کے حقوق کی مرکزی انجمن پرزنرز کلب کے مطابق اس وقت 89 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں جن میں 3 نابالغ اور 3 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔