فیفا ورلڈ کپ : کون سی چیز مداحوں کو جیل پہنچا سکتی ؟

Jun 04, 2026 | 11:22:AM
فیفا ورلڈ کپ : کون سی چیز مداحوں کو جیل پہنچا سکتی ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے شائقین کے لیے اہم انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 ٹورنامنٹ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف اسٹیڈیم میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ بعض صورتوں میں گرفتاری اور قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین اس تاریخی ایونٹ میں شرکت کے لیے میزبان ممالک کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے میدان میں اتریں گی۔

 اسی تناظر میں فیفا اور میزبان ممالک کی انتظامیہ نے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:انڈر18 ایشیا کپ، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

 حکام کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اسٹیڈیمز میں سگریٹ نوشی اور الیکٹرانک سگریٹ (ویپ) کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

 خاص طور پر میکسیکو میں ویپنگ مصنوعات سے متعلق قوانین انتہائی سخت ہیں۔

اگر کسی مسافر کے پاس ایک الیکٹرانک سگریٹ پایا گیا تو اسے ضبط کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

 ایک سے زائد ویپنگ ڈیوائسز رکھنے کی صورت میں بھاری جرمانے یا قانونی کارروائی، حتیٰ کہ جیل کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔