پیٹرولیم مصنوعات کا بحران، ایک لیٹر پیٹرول، ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کے باعث ایک لیٹر پیٹرول یا ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
کوئٹہ میں پیٹرول اورڈیزل کی قلت کے باعث مختلف علاقوں میں ابھی بھی کچھ پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں اور جوپیٹرول پمپوں کھلے ہیں ان پرشہریوں کارش بڑھ گیا ہے اور لمبی لمبی قطار یں نظر آرہی ہیں جس سے شہری ذہنی کو فت کا شکار ہیں۔
اندرون صوبے کے علاقوں میں پیٹرول کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، نوشکی ،خاران ،لورالائی میں فی لیٹر قیمت 500 روپے پہنچ گئی ہے ۔
صدرپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن قیام الدین آغا کے مطابق شکار پور سے پیٹرول کی فراہمی میں اضافہ کردیا گیا ہے ایک دو روز میں صورتحال معمول پر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ہر پاکستانی شہری پیدائشی طور پر 3لاکھ 33ہزار روپے کا مقروض
ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے ، آج کوئٹہ کے پیٹرول پمپوں پر 6 لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا گیا ہے۔