انڈونیشا نےپاکستان سے متاثر ہو کرچینی 10 جے جنگی جہازوں کی خریداری پرغور شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی حکومت نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد چین کے 10 جے جنگی جہازوں کی کارگردگی کو پیش نظر رکھتے خریداری پر غور شروع کر دیا۔
اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے ایک اعلٰی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ان کا ملک نسبتاً کم قیمت اور اعلٰی صلاحیت کے پیش نظر چین کے جے 10 جنگی جہازوں کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔اعلٰیٰ عہدے دار کا مزید کہنا ہے کہ انڈونیشیا امریکی ساختہ ایف 15 ای ایکس طیاروں کی خریداری کے معاملے کو بھی حتمی شکل دے رہا ہے۔انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کے مطابق ان کا ملک پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی سے قبل گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ان رپورٹس کو بھی مدِنظر رکھے گا کہ ایک پاکستانی جے 10 جنگی جہاز نے انڈیا کے کئی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع اور ریٹائرڈ ایئر مارشل دونی ایرماوان توفانتو کا کہنا ہے کہ ہم نے چینی حکام کے ساتھ گفت وشنید کی ہے اور انہوں نے ہمیں نہ صرف جے 10 طیارے بلکہ بحری جہازوں اور فریگیٹس سمیت دیگر اسلحہ بھی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ہم جے 10 جنگی جہازوں کی خریداری کے معاملے اور ان کی قیمت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک انڈونیشیا حالیہ برسوں کے دوران اپنے پُرانے فوجی سازوسامان کو جدید بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سنہ 2022 میں اس نے 8 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے فرانسیسی ساختہ 42 رفال طیارے خریدے جن میں سے چھ اسے آئندہ برس فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا