خیبر پختونخوا کی تاریخ کا منفرد سکینڈل،نگران دور میں ادویات خریداری کے اربوں کی کرپشن ثابت

Jun 04, 2025 | 21:13:PM
 خیبر پختونخوا کی تاریخ کا منفرد سکینڈل،نگران دور میں ادویات خریداری کے اربوں کی کرپشن ثابت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک رحمان ) خیبر پختونخوا کی تاریخ کا ایک اور منفرد سکینڈل سامنے آگیا، نگران دور میں ادویات خریداری کے اربوں کی کرپشن ثابت ہوگیا۔ 

 محکمہ صحت نے سابق ڈی جی سمیت 12 افسران کیخلاف حتمی کارروائی شروع کردی،10 اہلکاروں کو نوکری سے نکالنے اور ریکوری کا عمل شروع کرنے کے بعد تمام اہلکاروں سے 17، 17 کروڑ کی ریکوری بھی کی جائیگی جبکہ 2 اہلکاروں کو صرف نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ 

نگران دور میں 3.1 ارب روپے ادویات خریدنے کیلئے جاری ہوئے،مذکورہ اہلکاروں نے 1.7 ارب ڈکار لئے،ادویہ کمپنیوں نے 1.2 ارب وصول کئے لیکن ادویات نہیں دیں،سرکار کو صرف 20 کروڑ کی ادویات فراہم ہوئیں، ادویہ کمپنیوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ 

 خیا ل رہے کہ بریگیڈیئر مصدق عباسی کی سربراہی میں کمیٹی نے کرپشن کی تحقیقات کی تھیں،وزیر اعلی نے کارروائی شروع کرنے کیلئے شوکاز جاری کردیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ہائیکورٹ نے ترکی کمپنی  کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کاروائی  کالعدم قرار دے دی