شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 14 خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا خوارج کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو واصل جہنم کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 جون کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد سے افسوسناک خبر آگئی
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔