آئی جی پنجاب کا محکمہ پولیس میں ترقیوں کے حوالے سے اہم اعلان

Jun 04, 2023 | 14:50:PM
 آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے نئی بھرتیوں کی محکمانہ ترقیوں کے بارے  پیغام میں بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب آج سے پنجاب پولیس میں 8500 نئی پروموشنز کا آغازہوچکا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساحل) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے نئی بھرتیوں کی محکمانہ ترقیوں کے بارے  پیغام میں بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب آج سے پنجاب پولیس میں 8500 نئی پروموشنز کا آغازہوچکا ہے۔ 

آئی جی پنجاب نے بتایا سال 2009 بیج کے اے ایس آئیز کی پروموشنز کلیئر کر رہے ہیں۔ 2010 بیج کی ترقیوں کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق کانسٹیبل سے ڈی ایس رینک پر رہ جانے والی تمام سیٹوں پر پروموشنز  دینگے۔ 

پولیس سٹیشن اسسٹنٹس اورسینئرسٹیشن اسسٹینٹس کی بھرتی کی منظوری دیدی۔ بھرتیوں کیلئے اشتہارآئندہ چند روز میں آجائیگا، نوجوان امتحان کی تیاری کریں۔ بھرتی کیلئے کمپیوٹر اینڈ کمیونیکیشن سکلز پر مبنی ٹیکنالوجی بیسڈ تحریری امتحان اور انٹرویو ہوں گے۔