اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی:محسن نقوی

Jul 04, 2026 | 15:30:PM
اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد پولیس میں1ہزار712آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا بھرتی صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی،کسی بھی سفارش کی گنجائش نہیں ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:پٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی!ٹیکس اورمارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں

بھرتی کے عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش پر فوری نااہلی ہوگی، ملک بھر سے امیدوار اسلام آباد پولیس میں درخواست دے سکتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس بھرتیوں کے لیے درخواست دینے میں صرف 4 دن باقی ہیں ،امیدواروں کے ٹیسٹ قریبی مراکز میں منعقد کیے جائیں گے۔

محسن نقوی  نے کہا کہ دیانت، جرات اور خدمت کے جذبے رکھنے والے امیدوار درخواست دیں۔

مزید پڑھیں:افسوسناک خبر۔۔! پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نشانہ بن گئے

اسلام آباد پولیس کی بھرتیوں کے لیے درخواستیں ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔