ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی

Jul 04, 2026 | 12:43:PM
ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اٹلس ہونڈا نے  70موٹرسائیکل کا نیا 2026 ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی موٹرسائیکل نیلے، سرخ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگی جبکہ اس میں 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیا ہے جو بہتر کارکردگی اور پائیداری فراہم کرتا ہے۔

نئے ماڈل میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن، ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ اور مضبوط اسپائن فریم شامل کیا گیا ہے، موٹرسائیکل میں 8.5 لیٹر فیول ٹینک دیا گیا ہے جس میں 1 لیٹر ریزرو بھی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق ان خصوصیات کی بدولت موٹرسائیکل بہتر روڈ گریپ، متوازن ڈرائیونگ اور لمبے سفر کے دوران زیادہ آرام دہ کارکردگی فراہم کرتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور میں کتنی عمارتیں خطرناک !نئی رپورٹ نے  سب کے ہوش اڑا دئیے

اٹلس ہونڈا کا کہنا ہے کہ CD 70 (2026) کو جدید ڈیزائن، بہتر کارکردگی اور مناسب قیمت کے امتزاج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے تاکہ یہ مختلف طبقوں کے صارفین کی ضروریات پوری کر سکے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم کمپنی نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے رجحان کے سبب 2030 تک ایسی گاڑیوں کی تعداد 22 لاکھ تک متوقع ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کے اجلاس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی تقریباً 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں موجود ہوں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ اب تک ملک میں 12800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں۔

حکومت نے 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 9ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے جب کہ الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے والے اہل افراد کو 80 ہزار روپے فی موٹر سائیکل سبسڈی دی جا رہی ہے۔