لاہور میں ایم سی ایل کی حدود میں 83 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل خان )لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں مجموعی طور پر 83 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ان میں سے 45 عمارتیں انتہائی مخدوش اور ناقابلِ مرمت ہیں جبکہ 38 عمارتیں مرمت کے قابل قرار دی گئی ہیں۔
زون وار تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش زون 35 مخدوش عمارتوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جبکہ شالیمار زون میں 12، اور راوی، نشتر اور واہگہ زون میں 8، 8 عمارتیں مخدوش پائی گئی ہیں،علامہ اقبال زون میں کسی بھی مخدوش عمارت کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 78 عمارتیں نجی جبکہ 5 سرکاری ملکیت ہیں، جن میں 54 رہائشی، 27 کمرشل اور 2 صنعتی عمارتیں شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق 71 مخدوش عمارتیں اب بھی رہائشیوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ صرف 12 عمارتیں اب تک خالی کروائی جا سکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اب کام چوری نہیں چلے گی! صفائی کا نیا نظام ’’بیٹ سسٹم‘‘ کیا ہے؟
حکام کا کہنا ہے کہ تمام مالکان کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے، تاہم صورتحال اب بھی مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔