دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتیں؛انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں ناکام

Jul 04, 2026 | 12:30:PM
دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتیں؛انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ابوبکر شیخ)لاہور کی ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔
 اوپن مارکیٹ میں دودھ 200روپے سے لیکر 240روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہاہے جبکہ سرکار کی جانب سے دودھ کا ریٹ 170روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح دہی اوپن مارکیٹ میں 240روپے سے 260روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگاہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان ہوگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی کا ہر دکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ہے،ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران دودھ دہی کے سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کو یقینی  بنائیں ۔