کراچی:عمارت گرنے پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری، اموات کی تعداد 10 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی, کراچی کی لیمارکیٹ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،عمارت گرنے کے باعث دس افراد خاتون سمیت ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چھ ماہ کی بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
متوفین اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کمشنر کراچی کے مطابق 24 گھنٹے تک آپریش جاری رہے گا, مزید بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو کی جانب سے آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا کمشنر کراچی حسن نقوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپوٹ طلب کی گئی ہے، شہریوں کی درخواست ہے کہ جن عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے انہیں فوری طور پر خالی کریں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد