ملتان؛نیب کی کارروائی، گلبرگ ایگزیکٹو کے ڈائریکٹر جنرل گرفتار،لیگی ایم پی اے فرار

Jul 04, 2025 | 21:10:PM
ملتان؛نیب کی کارروائی، گلبرگ ایگزیکٹو کے ڈائریکٹر جنرل گرفتار،لیگی ایم پی اے فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان بابر)ملتان میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ ایگزیکٹو کے ڈائریکٹر جنرل زین شاہ کو گرفتارکرلیاجبکہ چیف ایگزیکٹو لیگی ایم پی اے غلام اصغر گورمانی بیرون ملک فرارہو گئے۔

ملزمان نے جعلی نقشے اور فرضی منظوری پر 800 کنال اراضی پر سوسائٹی بنا کر سوا ارب کا فراڈکیا،نیب نے ایم پی اے کی گرفتاری کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی سے اجازت حاصل کی،متاثرین کو پلاٹ ٹرانسفر نہ کئے گئے، تین سال سے کوئی ترقیاتی کام بھی نہیں ہوا،دو سال قبل اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوا، لیکن کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

نیب نے 600 کنال اراضی اور گاڑیاں فریز کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دیدی،ایم پی اے گورمانی آذربائیجان کے شہر باکو میں موجود ہیں، نیب کا تعاقب جاری ہے۔

شریک ملزم فیصل تحسین اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں،نیب نے وزارت داخلہ کو ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی کے حکومت زیادہ لمبا عرصہ چلتا نہیں دیکھ رہا، وفاقی وزیر نے علی امین گنڈاپور کو اشارہ دیدیا