پاکستان کو چین نے انٹیلی جنس دی،بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان کے ہاتھوں شکست کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان کے ہاتھوں شکست کا اعتراف،پاکستان کی جانب سے کئے گئے آپریشن سندور کے 2 ماہ بعد بھی بھارت شکست کے زخم سہلا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی آرمی چیف راہول سنگھ کا بیان بھارتی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ،راہول سنگھ نے چین اور ترکی پر الزام لگا کر اپنی شکست چھپائی ہے،بھارت نے رافیل کی طرح ایک اور جھوٹا بیانیہ گھڑ لیا،پاکستان پر چین کی مدد کا الزام، بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتا ہے۔راہول سنگھ نےدعوی کیاکہ پاکستان کو چین نے انٹیلی جنس دی۔پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص نے بھارتی کمزوریوں کو بے نقاب کیا۔بھارت کا 'نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر' بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں، ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا، پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں۔
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ،پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا۔بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے، ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا، چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا۔گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بھی شکوہ کیا تھا کہ بھارتی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا۔بھارتی فوج کا دعویٰ کہ اسے پاکستان ،ترکی اور چین نے ملکر شکست دی، بھارتی عوام کے سامنے شکست کی ناکام وضاحت ہے،پاکستان نے کبھی بچگانہ گلہ نہیں کیا کہ بھارت نے اسرائیلی اور فرانسیسی اسلحہ کیوں استعمال کیا؟
دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پر کھلی تنقید دراصل بڑھتے ہوئے اندرونی سیاسی خلفشار کا مظہر ہے، پاکستان، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارتی معاشی، انڈسٹریل کمپلیکسز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر پہلے ہی یہ بتا چکا ہے کے معرکہ حق کے دوران پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا صرف دس سے پندرہ فیصد استعمال کیا جبکہ باقی صلاحیتیں ابھی باقی ہے ۔پاکستانی مسلح افواج نے ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دلیرانہ قیادت اور عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت بھارت کو شکست فاش دی۔بھارت کو تین دشمنوں کا گلہ کرنے کی بجایے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے ، جس نے اسے بین الاقوامی سطح پر تنہا کر دیا ہےتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں، مگر حملے کی صورت میں منہ توڑ جواب دے گا،راہول سنگھ کا بیان بھارتی پالیسیوں کی شکست خوردگی کا اعلان ہے،جنگ سے پہلے دشمن کی صلاحیت نہ سمجھنے والے جنگ کیوں شروع کرتے ہیں؟۔مودی سرکار نے اربوں خرچ کئے، پھر بھی صرف رونا اور شور باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری