تحریک انصاف کے ایم پی اے حافظ فرحت عباس ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس دل کی تکلیف میں مبتلا، حافظ فرحت عباس کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا۔
رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کے مقامی ہسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے، حافظ فرحت عباس کے مزید ٹیسٹ جاری ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے حافظ فرحت عباس کی عیادت کی, حافظ فرحت عباس لاہور کے حلقہ پی پی 157 سے رکن اسمبلی ہیں
دریں اثنا سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی پی آئی سی پہنچے، سلمان اکرم راجہ نے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عیادت کی، ایم پی اے فرخ جاوید مون، ایم پی اے وقاص مان بھی ہمراہ موجود تھے۔
سلمان اکرم راجہ نے حافظ فرحت عباس سے طبیعت دریافت کی ، سلمان اکرم راجہ نے حافظ فرحت عباس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد