پاکستان نے ’’ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک‘‘ کی قیادت حاصل کرلی

Jul 04, 2025 | 20:45:PM
پاکستان نے ’’ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک‘‘ کی قیادت حاصل کرلی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے جرمنی میں منعقدہ "ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک" کے لانچ پر چیئر کی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا, کمبوڈیا، تنزانیا اور ملااوی بھی "ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک" کی چیئرشپ کی دوڑ میں موجود تھے۔

وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو، وومن لیڈر آف سوشل پروٹیکشن کی چیئرپرسن منتخب کر لی گئی, یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کو اس اہم عالمی فورم کی قیادت کا موقع ملا۔

خواتین کی سماجی تحفظ کے لیے مؤثر پالیسی سازی، بین الاقوامی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے لیے یہ نیٹ ورک ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

میں اس عزم کا اظہار کرتی ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور لگن سے ادا کروں گی اور پاکستان سمیت تمام رکن ممالک میں خواتین کی فلاح و بہبود اور بااختیاری کے لیے مؤثر اقدامات کو فروغ دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد