الیکشن کمیشن نے ووٹر رجسٹریشن کیلئے مہم کا آغاز کر دیا

Jul 04, 2025 | 17:51:PM
الیکشن کمیشن نے ووٹر رجسٹریشن کیلئے مہم کا آغاز کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا، پنجاب میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا، تمام اہل شہریوں کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اضلاع میں نادرا کے تعاون سے موبائل رجسٹریشن وین اوور دیگر ذرائع سے شناختی کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ای سی پی کے مطابق ان اضلاع میں خاطر خواہ تعداد میں ایسی آبادی موجود ہے جن کے شناختی کارڈ نہیں بنے، الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی ٹریننگ کا پہلا سیشن صوبائی الیکشن کمشنرآفس لاہور میں منعقد ہوا۔

شریف اللہ نے کہا کہ ٹریننگ میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے شرکت کی، ووٹر رجسٹریشن میں مرد اور خواتین کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈز بنانے کی ضرورت ہے۔

ای سی پی کے مطابق اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جینڈر ونگ نے ووٹر رجسٹریشن کمپین فیز5 کے نام سے پلان مرتب کیا ہے، پلان کے تحت پنجاب کے 25 اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔

شریف اللہ نے بتایا کہ پلان پر عمل درآمد کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے علاوہ مقامی سی ایس اوز اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتب فکر کو حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد