سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر،20 مقدمات درج، 22  گرفتار 

Jul 04, 2025 | 17:37:PM
 سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر،20 مقدمات درج، 22  گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ  کرنے کے 35 واقعات رپورٹ ہوئے ،سوشل میڈیا پر قابل اعتراض  مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج، 22 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے،فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے، وٹس ایپ کے 5، جبکہ 8 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے، گذشتہ 5 روز کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 103 مقدمات درج، 119 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عاشورہ محرم :فول پروف سیکورٹی کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ