کراچی:عمارت تلے دبے  شخص کا عزیز واقارب ، ریسکیو حکام کو ٹیلی فون،مدد کی درخواست 

Jul 04, 2025 | 14:22:PM
کراچی:عمارت تلے دبے  شخص کا عزیز واقارب ، ریسکیو حکام کو ٹیلی فون،مدد کی درخواست 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کراچی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ایک شخص نے اپنے عزیز واقارب  اور ریسکیو حکام کو ٹیلی فون  پر مدد کی درخواست کردی۔

  کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوئے ہیں، جبکہ25سے 30افراد کے ملبے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔تاہم ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ہیوی مشینری سے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:کراچی : لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی،7افراد جاں بحق ، 8 زخمی

ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  میونسپل کمشنر لیاری  نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرنے والی عمارت 6 منزلہ تھی۔