کراچی : لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی،7افراد جاں بحق ، 8 زخمی

Jul 04, 2025 | 11:47:AM
 کراچی : لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی،7افراد جاں بحق ، 8 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں  5 منزلہ  رہائشی عمارت گرگئی،7 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے ۔ 

   تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ  میں 7 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے ۔بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 6 زخمی لائے گئے ہیں،ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔ ملبہ ہٹانے کے لئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے  مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موبائل فون سروس بند

 ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  میونسپل کمشنر لیاری  نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرنے والی عمارت 6 منزلہ تھی۔

 وزیر  بلدیات سعید غنی نے غفلت کے مرتکب افراد کو فوری معطل کر نے کا حکم دیتے ہو ئے اعلیٰ سطحیٰ کمیٹی قائم کر دی ۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رہائشی عمارت گرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اداروں کو فوری، مؤثر اور ہم آہنگ امدادی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر ملبے تلے پھنسے افراد کو بحفاظت نکالا جائے، زخمیوں کو فوری طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی ناقابلِ برداشت ہوگی۔