شوہر نے دوسری شادی کرلی پھرواپس لوٹ آئے:اداکارہ سلمیٰ ظفر کاانکشاف

Jul 04, 2025 | 11:58:AM
شوہر نے دوسری شادی کرلی پھرواپس لوٹ آئے:اداکارہ سلمیٰ ظفر کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کردیا۔
نمک حرام، مشک، قرضِ جان اور زیبائش جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی سینئراداکارہ نے نجی ٹی وی پر ایک انٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے محبت میں دھوکا ملا لیکن پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا، جب کسی کی طرف سے وہی محبت نہ ملے جو آپ دے رہے ہوں، تو دل ٹوٹتا ہے، لیکن میں نے ہار نہیں مانی، میں منتظر کھڑی رہی کہ وہ شخص لوٹ آئے۔


سینئراداکارہ نےکہاکہ شادی کے 18 سال بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی، تب میں نے یہی سوچا کہ جب کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کی ہر خوبی اور خامی کے ساتھ محبت کرتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناپسندیدہ فیصلوں کے ساتھ بھی۔

 یہ بھی پڑھیں:احد رضامیرکیساتھ بڑھتی قربتیں،مداحوں کادنانیرمبین کواہم مشورہ
اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ محبت میں سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، بس پھر میں نے اپنے شوہر کا انتظار کیا اور وہ بعد میں اُس خاتون کو طلاق دیکر واپس میرے پاس لوٹ آئے۔
سلمیٰ ظفر نے کہا کہ میں نے کبھی اُن دوسری خاتون کے لیے بددعا نہیں کی، نہ ہی برا بھلا اور کہا اور نہ ہی ان خاتون کے طلاق ہونے سے میرا کوئی تعلق ہے، میں نے بس صبر کیا تھا۔