میرانے سلمان خان اوران کے والدسلیم خان کاشکریہ کیوں اداکیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ’’لانگ ڈسٹنس‘‘ میں بھارتی اداکار سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے۔
انسٹاگرام پر میرا کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی فلم ’’لانگ ڈسٹنس‘ ‘کا اسکرپٹ پڑھا۔
میرا کے مطابق یہ اسکرپٹ نہ دکھائی دینے والی سیاہی (Invisible Ink) سے لکھا گیا تھا۔
اداکارہ میرا کی جانب سے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے قریبی دوست کیپٹن نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کیپٹن نوید نے ہمیشہ ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا اور فلمی منصوبوں میں ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔
میرا کی اس حالیہ پوسٹ سے تاثر ملتا ہے کہ ان کی فلم ’’لانگ ڈسٹنس‘‘ میں کیپٹن نوید اور ایمریٹس کی جانب سے بھی ممکنہ معاونت فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احد رضامیرکیساتھ بڑھتی قربتیں،مداحوں کادنانیرمبین کواہم مشورہ
میرا کی سوشل میڈیا پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے اور اکثر افراد یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میرا دراصل کہنا کیا چاہ رہی ہیں۔