کیفی خلیل کے گانے ”کہانی سنو“ کا جادو بنگال میں بھی پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

Jul 04, 2023 | 10:35:AM
پاکستانی کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو کا جادو بنگال بھی جا پہنچا۔ گلوگارہ کا کنسرٹ کے دوران گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ’’کہانی سنو‘‘ کا جادو بنگال میں بھی جا پہنچا۔ گلوگارہ کا کنسرٹ کے دوران کیفی خلیل گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.

کیفی خلیل کا گانا ’’کہانی سنو‘‘ موسیقی سے لگائو رکھنے والوں میں کافی مقبول ہے۔  کیفی خلیل کے اس گیت کی مقبولیت نے دیگر گلوکاروں کو بھی اس گانے کو اپنی آواز میں گانے پر مجبور کیا جن میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نمایاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ  ویڈیو   بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گلوکارہ کی ہے۔ گلوکارہ نے لائیو کنسرٹ میں کیفی خلیل کا گانا ’’کہانی سنو‘‘گا کر خوب داد سمیٹی۔ 

مزید پڑھیں:  قسمت بدلنے کیلئے میئر کی مگرمچھ سے شادی، حیرت انگیز واقعہ کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ کا نام انکیتا بھٹا چاریہ ہے اور یہ بھارتی رئیلٹی شو کی فاتح رہ چکی ہیں۔