منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی و دیگر ملزموں کی ضمانت میں توسیع

Jul 04, 2022 | 10:20:AM
منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی  کے حوالےسے عدالت سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: مونس  الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی بینک عدالت  میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس  الٰہی کے خلاف 24ارب کی  منی لانڈرنگ کے کیس کی  سماعت  ہوئی جس سلسلے میں لیگی رہنما سمیت شریک ملزموں محمد خان بھٹی اور واجد احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی و دیگر ملزموں کی ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور کیس کا 47 فیصد ریکارڈ آچکا ہے،  ہم واؤچرزدیکھ رہے ہیں، تفتیش مکمل کرنے کیلئے وقت درکار ہے،ایف  آئی اے کے بیان پر عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت کو غیر معینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے، اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل ہونی چاہیے، ملزموں کے وکیل تیاری کرکےآئیں۔

بعد ازاں عدالت نے مونس الٰہی اور دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیںشاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی