گانا’ادھر آنے کا نہیں‘۔۔300ملین لوگوں نے دیکھ لیا۔۔ ویڈیو خوب وائرل

Jul 04, 2021 | 10:37:AM
گانا’ادھر آنے کا نہیں‘۔۔300ملین لوگوں نے دیکھ لیا۔۔ ویڈیو خوب وائرل
کیپشن: بھارتی اداکارہ و گلوکار اکشرا سنگھ ک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و گلوکار اکشرا سنگھ کے گانے ’ادھر آنے کا نہیں‘ کو300ملین سے زائد  لوگوں نے دیکھ لیا۔اکشرا سنگھ کے گانا نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھوجپوری اداکارہ و گلوکار اکشرا سنگھ کے گانے ’ادھر آنے کا نہیں‘ کے ویوز300ملین سے زائد ہوگئے ہیں۔اکشرا سنگھ کے گانا ’ادھر آنے کا نہیں‘ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اب تک اس گانے300ملین سےزیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔بھوج پوری دنیا میں اس گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔اس گانےمیں اکشرا کا زبردست ریپ موجود ہے اور یہ گانا ریلیز کے ساتھ وائرل بھی ہو رہاتھا ، تب اس گانے کو300ملین ویوز ملے ہیں۔

اکشرا نے اس گانے کی کامیابی کواپنے مداحوں کے نام کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں لکھا ہے ’’ایک اور مقام! ایک اور سنگ میل! ایک اورجشن کی وجہ!300ملین ویوز!!! یہ ریکارڈ آپ کے نام۔  تھینک یو اینڈ لو یو۔سوچا نہیں تھا ، لیکن اپنے مداحوں اور چاہنے والوں پر اعتماد تھا۔ گانے کو سپر ہٹ بنانے میں انہی کااہم تعاون ہے۔میں چاہوں گی مجھے اسی طرح پیار اور دعائیں ملتی رہیں‘‘۔اکشرا سنگھ  کےاس گانے کو آشیش ورما نے لکھا اور موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی طلاق۔۔فاطمہ ثنا شیخ کا بیان بھی سامنے آگیا